لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
quadrisociety@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
18 ستمبر 2025

اسکرٹ (skirt) بیچناکیسا ہے ۔

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اسکرٹ (skirt) بیچناکیسا ہے ۔

سوال ۔ اسکرٹ-skirt-بیچناکیسا-ہے-  جو مسلمان کپڑے بیچتے ہیں ان کے لیے جائز ہے کہ وہ عورتوں کے چھوٹے کپڑوں کو بیچیں؟ یعنی کہ اسکرٹ (skirt) جو شیطانی راہ پر لے جاتے ہیں۔یہ سوال اور آپ کے جواب Publish ہوکر ایک کتاب میں شامل ہوں گے جس کامضمون ہے ’’مسلمانوں کے Transactions المستفتی : عمران اشرف حکم شرعی: اسکرٹ (skrit) بلاوز اور اس طرح کے دوسرے کپڑے جن سے فاسقات اپنے پوشیدہ اعضا کی نمائش کرتی ہیں اور بے حیائی اور بد چلنی عام ہوتی ہے اس لائق نہیں کہ مسلمان انہیں سلیں یا بیچیں کہ یہ بے حیائی اور بد چلنی کے کام پر ایک طرح تعاون ہے ۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے:علما نے فساق کی وضع کے کپڑے، موزے سلنے سے ممانعت فرمائی ۔ فتاویٰ خانیہ میں ہے: الاسکاف والخیاط اذا استوجر علیٰ خیانہ شیٔ من زی والفساق ویعطی لہ فی ذلک کثیرا اجر لا یستحب لہ ان یعمل لانہ اعانۃ علی المعصیۃ اھ (فتاویٰ رضویہ ص۹۱ ج۱۰) یہ فاسقات اگر مسلمہ ہوں تو وہ ممانعت ظاہر ہے کہ یہ ان کا لباس نہیں ، اسلام ایسے لباس کی اجازت نہیں دیتا نیز اس میں کافرات سے تشبہ ہے اور ایسے لباس ان کے ہاتھ بیچنا گناہ پر تعاون ہے۔ اور اگر وہ کافرات ہوں اور ان کے مذہب میں اس کی اجازت بھی ہوتو بھی بیچنا اس لیے ممنوع ہے کہ اس سے نظریں بہکتی ہیں، اخلاق بگڑتے ہیں انہیں دیکھ کر دوسری عورتوں کو بھی بے حیائی پر جرأت ہوتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ فساد معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ وقال اللہ تعالیٰ: ولا تفسدوا فی الارض۔مختصر یہ کہ معاشرے میں برے لباس کا تعدیہ وانفیکشن پورے معاشرے میں ظاہر وباہر ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
فتویٰ ریفرنس: MW-2796 تصدیق شدہ
دار الافتاء شرعی رہنمائی و ہیلپ لائن

شرعی مسئلہ یا استفسار کے لیے براہِ راست رابطہ فرمائیں

اگر آپ کو اس فتوے سے متعلق مزید رہنمائی یا کوئی نیا شرعی مسئلہ دریافت کرنا ہو تو دار الافتاء کے ان سرکاری ذرائع سے رجوع فرمائیں:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و تحقیقی مسائل

تجارت کے مسائل