لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

مزارات پر حاضری دینا کیسا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مزارات پر حاضری دینا کیسا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی

حضرت میرا ایک سوال ہے کہ کیا اولیاء اللہ کے مزارات پر مرد حضرات حاضری کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں? باسمہ تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوہاب بلاشبہ اولیاء اللہ کے پاکیزہ مزارات پر حاضری مرد حضرات کے لئے سعادت مندی کی بات ہے ۔ اللہ کے مقدس رسول صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں :”الا فزوروھا فانھا تزھدکم فی الدنیا و تذکرکم الآخرۃ ” (سنن ابن ماجہ /المستدرک) سن لو !قبور کی زیارت کرو کہ وہ تمہیں دنیا میں بے رغبت کرے گی اور آخرت یاد دلائے گی ۔ اعلی حضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمد رضا قدس سرہ العزیر ایک مقام پر اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں :” خصوصا زیارت مزارات اولیائے کرام کہ موجب ہزاراں ہزار برکت وسعادت ہے اسے بدعت نہ کہے گا مگر وہابی نابکار ابن تیمیہ کا فضلہ خوار” ۔ (فتاوی رضویہ جلد 29, صفحہ 282) حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی قدس سرہ فرماتے ہیں :”ان (اولیاء اللہ )کے مزارات پر حاضری مسلمان کے لئے سعادت وباعث برکت ہے ” (بہار شریعت جلد اول حصہ اول صفحہ 275) مرشد بر حق سیدی حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ ارشاد فرماتے ہیں :” عرس کہ تلاوت قرآن و ذکر و نعت گوئی اور تذکرۂ صاحب عرس اور اس کے لئے شرعی اجتماع سے عبارت ہے ممنوع نہیں لہذا اس میں شرکت شرعا مندوب ہے ” (فتاوی تاج الشریعہ جلد اول صفحہ 441) ایک مقام پر یوں ارشاد فرماتے ہیں :”ہر ولی کے مزار پر حاجت طلب کرنا جائز ہے -ولی کو وسیلۂ بارگاہ خداوندی جانیں اور اس کے وسیلے سے خدا سے مانگیں حقیقت میں خدا ہی سے مانگا جائے گا اور وہی حقیقت میں دینے والا ہے اور نبی و ولی بلکہ ہر مخلوق اس کی مددگار وسیلہ اور اعانت کا مظہر ہے -اور انبیاء و اولیائے کرام کو اللہ تعالی نے کل مخلوق سے زائد قدرت واختیار سے نوزا ہے ” (فتاوی تاج الشریعہ جلد اول صفحہ 452)

واللہ تعالی اعلم کتبہ : محمد محفوظ عالم رضوی علیمی (کولکاتا)

 

Saal me kitne din roza rakhna haram hai

Sadqa e fitr kitna wjib hai / Sadqa e fitr kis par wajib hai

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات