صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #1317 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

شادی میں جہیز،کیش ،موٹر سائیکل مانگنے والے کا حکم؟

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 7,200

سوال (Question):

شادی میں جہیز،کیش ،موٹر سائیکل مانگنے والے کا حکم؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

شادی میں جہیز،کیش ،موٹر سائیکل مانگنے والے کا حکم؟

مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ زید نے اپنی شادی میں ۲ لاکھ روپئے کیش جہیز میں مانگ کر لئے اب شرمندگی کی وجہ سے یا شرعاً ناجائز ہونے کي وجہ سے اس کو واپس کرنا چاہتا ہے تو کیا صورت ہوگی جب کہ شادی ہوئے ۳ سال ہوگئے حکم شرع سے آگاہ فرمائیں؟ المستفتی: محمد ارشاد عالم کُشی نگر یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں زید نے جس سے دو لاکھ لیا ہے اسے واپس کرے وہ نہ ہو تو اس کے وارثین کو دے اور رب تعالی کی بارگاہ میں سچی توبہ کرے کہ یہ رشوت ہے اور رشوت لینا حرام ہے۔ فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے: “لو اخذ اھل المرأۃ شیئا عند التسلیم فللزوج ان یستردوہ لانه رشوۃ کذا فی البحر الرائق ” اھ (ج١، ص٣٢٧، کتاب النکاح، الباب السابع، والفصل السادس العشرۃ فی جھاز البیت) یعنی عورت کے گھر والوں نے رخصتی کے وقت کچھ لیا تھا تو اسکے واپس لینے کا شرعاً حق ہے اس لئے کہ وہ رشوت ہے۔ اور جب لڑکے سے لینا رشوت ہے تو لڑکی سے لینا بدرجہ اولیٰ رشوت ہے۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے: ” لڑکا یا اس کے گھر والوں کا شادی کرنے کے لئے نقد روپیہ یا سامان جہیز مانگنا یا موٹر سائیکل وغیرہ کا مطالبہ کرنا حرام و ناجائز ہے اس لئے کہ وہ رشوت ہے” اھ (ج٢، ص٦٨٣، حظر و اباحت کا بیان، مطبوعہ شبیر برادرز لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ :گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ صدر میرانی دار الافتاء و شیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
جہیز کا مطالبہ جبکہ شوہر کرتا ہے تو اس کا مالک کیوں نہیں ہوتا؟
حضرت فاطمہ کا جہیز کیا تھا ؟
شادی اور جہیز کے اخراجات کی وجہ سے لڑکی کو اپنے باپ کی جائیداد سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat