لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کسی اللہ کے ولی کیلئے مدار العالمین کا لفظ استعمال کرنا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کسی اللہ کے ولی کیلئے مدار العالمین کا لفظ استعمال کرنا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے کہ حضرت مدار شاہ رحمت الله کو مدارالعالمین کہنا کیسا مدلل جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا ســائل : انـس رضا خان بریلی شـریف بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیم

الجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب

حضرت مدار شاہ رحمۃ اللہ علیہ کو مدار العالمین کہنا جائز نہیں،فقط انکے لیے ہی نہیں بلکہ کسی بھی اللہ کے ولی کیلئے مدار العالمین کا لفظ استعمال کرنا جائز نہیں . جیسا کہ حضور تاج الشریعہ علامہ مفتی اختر رضا خان ازہری علیہ الرحمہ والرضوان سے یہی سوال کیا گیا تو آپنے فرمایا ،مدار العالمین کہنا جائز نہیں اسلئے کہ اُسکے اکثر معانی خاصۂ جناب رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہیں ،اور دوسرا معنیٰ خاصۂ الوہیت ہے (فتاوی تاج الشریعہ جلد ،اوّل (۱) کتاب العقائد صفحہ (۴۳۹) مکتبہ، مركز الدراسات الاسلامية جامعة الرضا مرکز نگر،متھراپور، بریلی شریف یوپی) واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب کتبـــــہ:محمد ارباز عالم نظــــــامی ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھـــــــــند

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات