لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کیاعورت اپنے شوہر کے انتقال کے بعد جیٹھ سے نکاح کرسکتی ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کیاعورت اپنے شوہر کے انتقال کے بعد جیٹھ سے نکاح کرسکتی ہے؟

ایک شا دی شدہ عورت شو ہر کے انتقال کے بعد اپنے شوہر کے بڑے بھائی سے نکاح کر نا چا ہتی ہے ؟ شرعی حکم کیا ہے ؟ سائل :- محمد ارشاد برکاتی کُشی نگر یو پی الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ قرآنِ مقدس نے ان عورتوں کا بیان فرمایا جن سے نکاح حرام ہے اور پھر ارشاد فرمایا: "وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَاءَ ذَٰلِكُمْ ۔” (سورہ نساء: آیت نمبر٢۴) یعنی: ان مذکورہ عورتوں کے سوا جو رہیں وہ تمھیں حلال ہیں۔ اور ان محرمات میں بھائی کی بیوی کا ذکر نہیں ہے ، اس لیےعورت اپنے شوہر کے انتقال کے بعد عدتِ وفات گزارنے کے بعد اپنے شوہر کے بڑے بھائی یعنی اپنے جیٹھ کے ساتھ نکاح کرسکتی ہے، بشرطے کہ رضاعت وغیرہ کوئی وجہِ حرمت نہ پائی جاتی ہو۔ امام اہلِ سنت مجدد دین وملت اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: "بعدعدت جیٹھ سے نکاح جائز ہے جب کہ کوئی مانع مثل رضاعت یا مصاہرت یا جمعِ محارم نہ ہو” (فتاوی رضویہ ج۵ ص٢٠٠ ) یوں ہی اگر رضاعت وغیرہ کوئی وجہِ حرمت نہ ہو تو آدمی چچا کے انتقال کے بعد چچی سے ، ماموں کے انتقال کے بعد ممانی سے نکاح کرسکتا ہے۔اسی طرح عورت اپنی خالہ کے انتقال کے بعد خالو سے اور پھوپھی کی انتقال کے بعد پھوپھا سے نکاح کرسکتی ہے ۔ واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ کتبہ: محمد نظام الدین قادری، خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔ یوپی۔ ١٢/جمادی الآخرہ ١۴۴٣ھ//١٦/جنوری ٢٠٢٢ء

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات