خالہ کی اس بیٹی سے نکاح جائز ہے یا نہیں جس کو ماں نے دودھ پلایا ہو ؟

خالہ کی اس بیٹی سے نکاح جائز ہے یا نہیں جس کو ماں نے دودھ پلایا ہو ؟

سوال : حفیظ النساء اور حسین بی دونوں بہنیں ایک ہی ماں باپ سے ہیں . حفیظ النساء کے دو لڑکے لطیف اور رحمت اور حسین بی کے ایک لڑکی فرحت النساء. رحمت کو زمانہ شیرخواری میں حسین بی نے چند دنوں تک دودھ پلایا ہے تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ فرحت النساء کا نکاح رحمت کے بھائی لطیف کے ساتھ درست ہے یا نہیں؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــ

حسین بی نے رحمت کو دودھ پلایا تو رحمت کے بھائی لطیف کو حسین بی کی لڑکی فرحت النساء کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے ۔ اگر کوئی دوسری وجہ مانع نکاح نہ ہو ۔ کنزالدقائق اور بحر الرائق جلد ثالث صفحہ 227 میں ہے
تحل اخت اخیہ رضاعا ۔

واللہ تعالی اعلم
کتبـــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 718

Leave a Reply