لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

ٹوتھ پیسٹ استعمال کرکے حالت احرام میں برش کر سکتے ہیں یا نہیں؟ / مسائل ورلڈ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ٹوتھ پیسٹ استعمال کرکے حالت احرام میں برش کر سکتے ہیں یا نہیں؟

الجوابــــــــــــــــــ صرف برش استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اور ٹوتھ پیسٹ میں خوشبو نہ ہو تو اسے بھی دانتوں پر ملنے میں کوئی حرج نہیں، لیکن عام طور پر ٹوتھ پیسٹ میں خوشبو ہوتی ہے اور ٹوٹھ پیسٹ خوشبودار ہوتے ہیں اس لیے اس کا استعمال ممنوع ہے ۔ اسے استعمال کرنے سے صدقہ واجب ہوگا ۔ رد المحتار میں ہے واما اذا خلط بما يستعمل في البدن كاشنان ونحوه : ففي شرح اللباب عن المنتقي ان كان اذا نظر اليه قالوا هذا اشنان فعليه صدقۃ وان قالوا هذا طيب فعليه دم ۔  رد المحتار صفحہ 577 جلد 3، باب الجنایات من کتاب الحج والله تعالى اعلم کتبــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات