لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

وضو کے لیے مسواک کرنا سنت مؤکدہ ہے یا غیر مؤکدہ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

وضو کے لیے مسواک کرنا سنت مؤکدہ ہے یا غیر مؤکدہ؟

الجوابــــــــــــــــ ہر نماز کیلئے وضو کرتے وقت مسواک کرنا سنت غیر موکدہ مستحبہ ہے جیسا کہ درمختار مع الشامی جلد اول صفحہ 84 میں ہے. ” ویستحب السواک عندنا عند کل صلاۃ و وضوء ” ١ھ. ہاں اگر منہ میں بدبو ہو تو اسے دور کرنے کے لیے مسواک کرنا سنت موکدہ ہے جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قادری بریلوی قدس سرہٗ تحریرفرماتے ہیں. ” کونہ سنۃ قبلیۃ للوضوء ” بلجملہ بحکم متون واحادیث اظہر وہی مختار بدائع وزیلعی وحلیہ ہے کہ مسواک وضو کی سنت قبلیہ ہے. ہاں سنت موکدہ اس وقت ہے جب کہ منہ میں تغیر ہو. فتاوی رضویہ جلد اول صفحہ 155. واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی محمد عبدالقادر رضوی ناگوری الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات