لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

سگریٹ ،بیڑی پینا کیسا ہے؟ از مفتی نظام الدین رضوی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سگریٹ،بیڑی پینا کیسا ہے؟ از مفتی نظام الدین رضوی

الجوابــــــــــــــــــــــــــــ اس سے منہ خراب ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے منہ سے خراب قسم کی ایک بدبو پیدا ہوتی ہے ۔ یہ اپنے پیسوں کو برباد کرنا اور آگ سے جلانا ہے ۔ اور ساتھ ہی ساتھ اپنے منہ کو بدبودار بھی کرنا ہے ۔ اگر منہ میں بدبو ہے اور اس طرح مسجد میں جائیں تو اغل بغل والے نمازیوں کو اور فرشتوں کو تکلیف ہوگی ۔ لہذا جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں اولاً اس سے باز آ جائیں ،اور اگر کسی وجہ سے باز نہیں آسکتے تو انہیں چاہیے کہ نماز سے ۳۰، ٤٠ منٹ پہلے پی کر خوب اچھی طرح مسواک وغیرہ کرکے منہ صاف کر لیں تا کہ بدبو اچھی طرح ختم ہو جائے اور کسی کو تکلیف نہ ہو ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب کتبــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات