گٹکا، تمباکو وغیرہ بیچنا جائز ہے یا نہیں؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ
گٹکا اور تمباکو بیچنا جائز ہے ۔ جائز چیزوں کو خریدنا بیچنا جائز ہے اور حرام چیزوں کو خرینا بیچنا مسلمان کے لئے حرام ہے ۔ یہی قاعدہ ہمیشہ یاد
رکھنا چاہیئے ۔ لہذا گٹکا ، پان ۔تمباکو وغیرہ کھانا جائز ہے تو اس کو بیچنے میں کوئی حرج نہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا
کاروبار کیا جائے ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبــــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور