لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

سعودیہ میں رہنے والا کیا دیوبندی وہابی کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سعودیہ میں رہنے والا کیا دیوبندی وہابی کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے ؟

سوال : حضور ایک مسئلہ علمائے کرام کی بارگاہ اقدس میں عرض ہے کہ ہم سنیوں کا عقیدہ ہے کہ وہابی دیوبندی کے پیچھے سنیوں کی نماز نہیں ہوتی ہے اب کوئی سنی صحیح العقیدہ سعودیہ عربیہ مسجد کی صاف صفائی کے کام میں گیا تو آدمی کیا کرے گا اگر اس کے پیچھے نماز پڑھتا ہے تو ہوتی نہیں، اور نہیں پڑھتا ہے تو گنہگار ہوتا ہے ایسی صورت میں اب وہ کیا کرے اور اس آدمی کا وہاں دو یا تین سال رہنا ہوتا ہے؟ الجوابـــــــــــــــــــ یہ شخص تنہا نماز پڑھے ۔ اور اس کے لیے جو صورت ممکن ہو اپناے، ہاں اگر تحقیق سے معلوم ہو جائے کہ اس مسجد کا امام سنی ہے تو اس کی اقتداء میں جماعت سے نماز پڑھے ۔ اگر ممکن ہو تو اپنے گھر میں نماز پڑھے لیکن کسی بھی وہابی دیوبندی کے پیچھے نماز نہ پڑھے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات