صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #2357 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

بیچنے کی نیت سے زمین خریدی تو زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 8,675

سوال (Question):

بیچنے کی نیت سے زمین خریدی تو زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

بیچنے کی نیت سے زمین خریدی تو زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟

سوال : میں نے تین سال پہلے ایک زمین خریدی تھی اس نیت سے کہ اگر اچھی قیمت ملے گی تو اسے بیچ دوں گا تو کیا اس پر بھی زکاۃ دینی ہوگی، اگر ہاں تو کس قیمت کے لحاظ سے، جس قیمت میں زمین خریدی گئی تھی اس کی قیمت میں یا پھر موجودہ وقت میں جو زمین کی قیمت ہے اس کے لحاظ سے؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــ بیچنے کے لئے جو زمین خریدی جاتی ہے وہ اچھی قیمت ملنے پر ہی بیچی جاتی ہے ۔ اگر خریدار کا یہ پکا ارادہ ہو کہ اچھا دام ملنے پر زمین کو بیچ دے گا اور اسی لیے اس نے خریدا تو وہ زمین مال تجارت ہے ۔ اور دیگر اسباب تجارت کی طرح اس کی زکوٰۃ بھی فرض ہے ۔ آپ چاہیں تو زمین کی زکوۃ زمین سے ہی نکالیں اور چاہیں تو سارے زکوۃ پر نرخ بازار یا اس کی جو مالیت ہو اس کی زکوۃ کا روپے سے ادا کریں ۔ اعتبار ہر سال کی موجودہ مالیت کا ہے یعنی مارکیٹ ویلو کا ۔ واللہ تعالی اعلم کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat