بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2227 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بچہ دانی نکلوانا کیسا ہے؟
میں اترتے وقت سیڑھی سے گر گئی تھی اور بچہ دانی میں چوٹ آگئی ہے بہت زیادہ تکلیف رہتی ہے تقریباً آٹھ سال ہوگئے تو حضرت میں آپریشن کرانا چاہتی ہوں ؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــ علاج سے گھبرانا نہیں چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ نے درد، دیا ہے وہی شفا دے گا ۔ تم علاج جاری رکھو کسی ماہر تجربہ کار ہومیو پیتھ کے ڈاکٹر سے دوا لو ، یا ایم بی ، بی، ایس ،ایم ایس سے ، امید ہے کہ بغیر آپریشن کے ٹھیک ہوجاؤ گی انشاءاللہ تعالیٰ ۔ بچہ دانی نکلوانا حرام اور شیطانی کام ہے اس لیے جب تک بچنا ممکن ہو بچو ۔ والله تعالى اعلم بالصواب. کتبـــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ