عورتوں کو منگل سوتر پہننا کیسا ہے؟ از مفتی نظام الدین رضوی

عورتوں کو منگل سوتر پہننا کیسا ہے؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اگر یہ زیور کسی علاقے میں غیر مسلم عورتوں کا شعار ہو کہ اس علاقے میں وہی پہنتی ہیں، اور کوئی عورت منگل سوتر پہنتی ہوئی دکھی تو یہ

سمجھا جائے کہ وہ غیر مسلم ہے تو اس علاقے میں مسلمہ عورتوں کو منگل سوتر پہننا مکروہ و ناجائز ہے ۔

کہ حدیث میں ہے” من تشبہ بقوم فھو منھم ” کہ جس نے کسی قوم سے مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے ۔

اور جن علاقوں میں یہ غیر مسلم عورتوں کا شعار نہ ہو تو وہاں مسلمان عورتوں کو ایسا زیور پہننا جائز ہے اور اس میں کوئی کراہت نہیں ،کہ زیور

بجائے خود مباح ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔

کتبـــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply