صورۃ مسولہ میں بعد تقدیم ما تقدم الارث مرحوم موصوف کے منقولہ و غیر منقولہ کل جائیداد 12 حصوں میں تقسیم ہوگا۔
جن میں دو دو پانچوں بیٹوں اور ایک ایک دونوں بیٹیوں کو ملے گا۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ہے۔
للذکر مثل حظ الاثنین (سورہ النساء آیت 11)
اور جب مرحوم موصوف کے بیٹے اور بیٹیاں موجود ہیں تو بہنیں اپنے بھائی کی وراثت سے محروم و محجوب رہیں گی۔
جیسا کہ بہار شریعت میں فتاوی عالمگیری کے حوالے سے مرقوم ہے۔ ماں شریک بھائی یا بہن میت کے بیٹا بیٹی پوتا پوتی( نیچے تک) باپ یا دادا کے ہوتے ہوئے محروم ہو جائیں گے۔
( بہار شریعت حصہ 20 صفحہ نمبر 1191)
جیسا کہ ذیل کے نقشے میں مذکور ہے۔
بیٹا2 بیٹا2 بیٹا2 بیٹا2 بیٹا2 بیٹی1 بیٹی1 بہن م بہن م بہن م
مذکورہ رقم میں سے 174166.67ہر ایک لڑکوں کو اور 87083.33 روپئے ہر ایک لڑکیوں کو ملے گا۔
کتبہ محمد مجیب اللہ الرضوی۔
ڈالٹن گنج ضلع پلاموں جھارکھنڈ
16/ربیع الثانی 1447ھ/..9/اکتوبر 2025ء