دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #2400
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
ٹوتھ پیسٹ استعمال کرکے حالت احرام میں برش کر سکتے ہیں یا نہیں؟ / مسائل ورلڈ
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
12,315
سوال (Question):
ٹوتھ پیسٹ استعمال کرکے حالت احرام میں برش کر سکتے ہیں یا نہیں؟ / مسائل ورلڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
ٹوتھ پیسٹ استعمال کرکے حالت احرام میں برش کر سکتے ہیں یا نہیں؟
الجوابــــــــــــــــــ صرف برش استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اور ٹوتھ پیسٹ میں خوشبو نہ ہو تو اسے بھی دانتوں پر ملنے میں کوئی حرج نہیں، لیکن عام طور پر ٹوتھ پیسٹ میں خوشبو ہوتی ہے اور ٹوٹھ پیسٹ خوشبودار ہوتے ہیں اس لیے اس کا استعمال ممنوع ہے ۔ اسے استعمال کرنے سے صدقہ واجب ہوگا ۔ رد المحتار میں ہے واما اذا خلط بما يستعمل في البدن كاشنان ونحوه : ففي شرح اللباب عن المنتقي ان كان اذا نظر اليه قالوا هذا اشنان فعليه صدقۃ وان قالوا هذا طيب فعليه دم ۔ رد المحتار صفحہ 577 جلد 3، باب الجنایات من کتاب الحج والله تعالى اعلم کتبــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat