بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2192 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
فرض کی تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہوا تو چھوٹہ ہوئ نماز کیسے پوری کرے ؟
سوال : چار رکعت فرض کی نماز امام نے شروع کردی اور دو رکعت ہو چکی، کوئی تیسری رکعت میں شامل ہوا دورکعتیں تو امام کے ساتھ پوری کی مگر جب چھوٹی ہوئی رکعت پڑھے تو اس میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملایا جائے یا نہیں؟ الجوابــــــــــــــــــــــ پہلی اور دوسری رکعت یا صرف پہلی رکعت چھوٹ جانے کی صورت میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب مقتدی اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پوری کرے گا تو اس میں سورہ فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت ملانا واجب ہے. اگر بھول کر چھوڑ دے گا تو سجدہ سہو لازم ہوگا اور اگر قصداً جان بوجھ کر چھوڑ دے گا تو نماز کا اعادہ واجب ہوگا. درمختار میں ہے ” ھو منفرد ویقضی اول صلاتہ فی حق قراۃ ”. وھو سبحانہ وتعالی اعلم ۔ کتبــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 243
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ