دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #2114
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
ماں نے نابالغہ لڑکی کا نکاح کیا اور باپ نے خط کے ذریعے انکار کردیا تو؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
7,931
سوال (Question):
ماں نے نابالغہ لڑکی کا نکاح کیا اور باپ نے خط کے ذریعے انکار کردیا تو؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
ماں نے نابالغہ لڑکی کا نکاح کیا اور باپ نے خط کے ذریعے انکار کردیا تو؟
سوال : زید کی بیوی ہندہ نے زید کی بیٹی کی شادی بغیر زید کی اجازت کے خالد کے ساتھ کردیا. اور نکاح کرنے کے بعد ہندہ نے زید کو بذریعہ خط اطلاع کیا. زید نے اس عقد کو خط کے ذریعے انکار کردیا. زید کی بیٹی عقد کے وقت نابالغ تھی جس کی عمر تیرہ چودہ سال کی تھی. ایسی صورت میں عقد ہوا کہ نہیں؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ اگر زید نے اپنی بیوی کو نابالغہ لڑکی کے نکاح کا اختیار نہیں دیا تھا اور بیوی نے بغیر اس کی اجازت کے نکاح کر دیا پھر اطلاع پانے پر باپ نے مسترد کر دیا تو وہ نکاح باطل ہوگیا ۔ ایسی صورت میں خالد سے طلاق لیے بغیر لڑکی کا دوسرے سے نکاح کرنا جائز ہے. وھو سبحانہ وتعالی اعلم ۔ کتبــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ ٦٧٩
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat