بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2054 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
لاوڈ اسپیکر سے آیتِ سجدہ سننے پر سجدہ تلاوت کا حکم
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کی جو حفاظ کرام ماٸک سے تراویح پڑھاتے ہیں قرآن شریف میں سجدہ تلاوت آتا ہے اس کی آواز گھروں تک جاتی ہے تو ایسی صورت میں جو شخص بھی مائک کے ذریعے سجدہ والی آیت سن لے تو کیا اس کے اوپر سجدہ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ؟ محمد ساحل انصاری بنارس الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ کوئی شخص اگر نماز میں سجدہ تلاوت پڑھے اور اس کو ایسا شخص سنے جو نماز میں نہ ہو تو اس سننے والے پر بھی سجدہ تلاوت لازم ہوتا ہے۔فتاوی عالم گیری میں ہے: "وَلَوْ سَمِعَهَا مِنْ الْإِمَامِ أَجْنَبِيٌّ لَيْسَ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ وَلَمْ يَدْخُلْ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ لَزِمَهُ السُّجُودُ، كَذَا فِي الْجَوْهَرَةِ النَّيِّرَةِ، وَهُوَ الصَّحِيحُ، كَذَا فِي الْهِدَايَةِ.” اور لاوڈ اسپیکر سے آیتِ سجدہ سننے سے بھی احتیاطاً سجدہ تلاوت کا حکم دیا جائے گا۔ واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ کتبہ: محمد نظام الدین قادری، خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔ یوپی۔ ١٩/جمادی الآخرہ ١۴۴٣ھ//٢٣/جنوری ٢٠٢٢ء
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ