لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

مسلم نیتا کا دیوالی و رکشا بندھن وغیرہ کی مبارکباد دینا کیسا ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مسلم نیتا کا دیوالی و رکشا بندھن وغیرہ کی مبارکباد دینا کیسا ؟

مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ الیکشن میں کھڑے ہونے والے بہت سے مسلم امیدواروں کو بارہا دیکھا گیا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لئے غیرمسلموں کے تہواروں مثلاً دیوالی، جھٹ پوجا، رکھشا بندھن وغیرہ پر دھڑلّے سے مبارک بادی پیش کر دیا کرتے ہیں۔ اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟ المستفتی:  محمد عثمان علیمیؔ سنی جامع مسجد اٹوابازار سدھارتھ نگر یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب ہندؤں کے تہوار دیوالی رکشا بندھن وغیرہ کی مبارک بادی دینا سخت حرام بلکہ بحکم فقہاء کفر ہے غمز العیون و البصائر میں ہے : "اتفق مشائخنا ان من ری امر الکفار حسنا فقد کفر” اھ (ج: ١ ص : ۲۹٥ باب السیر والردۃ مکتبہ: ادارۃ القرآن کراچی) سیدی اعلی حضرت مجدد دین و ملت امام احمد رضا رضي الله تعالي عنه تحرير فرماتے ہيں: "ان کے دیوتاؤں اور پیشواؤں اور مذھبی جذبات کا اعزاز درکنار جو ان کےکسی فعل کی تحسین ہی کرے باتفاق ائمہ کافر ہے” اھ (فتاوی رضویہ جدید، ج: ١٤ ص: ٦۸١) فتاوی علیمیہ میں ہے : "کفار کے مذہبی تہواروں میں شریک ہونا ، مبارک باد دینا سب حرام حرام اشد حرام بلکہ بحکم فقہائے کرام کفر ہے”ملخصا اھ (ج : ۲ ص: ۲۹۹ کتاب السیر) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ: گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی ۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
ہولی کھیلنا اور کافروں کے مذہبی تیوہاروں میں شرکت کرنا ؟
نئے عیسوی سال کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات