لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

یہ مجھ پر حرام ہے کہنے سے قسم ہوگا ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

یہ مجھ پر حرام ہے کہنے سے قسم ہوگا ؟

مفتی محمد سیف علی الفیضی۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع اسلام مسئلہ ذیل میں اگر کوئی شخص اس طرح کہے کی قسم ہے اگر اج کے بعد میں اس کو کھایا تو آج سے یہ مجھ پر حرام ہے تو کیا قسم ہو جائے گی اب وہ اس چیز کو نہیں کھا سکتا اس بارے میں رہنمائی فرما دیں آپ کی بہت مہربانی ہوگی جزاک اللہ خیرا بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔قسم ہو جائے گی۔ حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی صاحب قدس سرہ بہار شریعت میں فرماتے ہیں "جوشخص کسی چیز کو اپنے اوپر حرام کرے مثلاً کہے کہ فلاں چیز مجھ پر حرام ہے تو اس کے کہ دینے سے وہ شے حرام نہیں ہو گی کہ اللہ نے جس چیز کو حلال کیا ہے اس کو کون حرام کر سکے مگر اس کے برتنے سے کفارہ لازم آئیگا یعنی یہ بھی قسم ہے” (ج:٢ ح:٩ ص:٢٠) لہذا شخص مذکور اگر اس چیزکو کھائے گا تو کفارہ دینا پڑے گا۔ والله تعالى اعلم بالصواب۔ كتبہ :مفتی محمد سیف علی الفیضی ٤محرم الحرام ١٤٤٥ مطابق ٢٣جولائي٢٠٢٣

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات