لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

یادِ فقیہ ملت / منقبت فقیہ ملت علیہ الرحمہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

یادِ فقیہ ملت

سند الفقہاء ، مرجع العلماء ، غواص بحر فقہ ، شانِ مسند افتاء ، استاذ الاساتذہ ،، محقق دوراں ،، ناشر فکر رضا ، یادگارِ رئیس القلم ،، مظہر صدر الشریعہ ، نور نگاہ سادات مارہرہ ، فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلال الدین امجدی قادری برکاتی علیہ الرحمہ بانی مرکزِ تربیتِ افتا و دارالعلوم اہلسنت امجدیہ ارشد العلوم ، اوجھا گنج ضلع بستی یوپی کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت عرس پاک 3 جمادی الاخرہ گوہرِ حق، ترے اقوال فقیہِ ملت نازِ ملت ، ترے افعال فقیہِ ملت تیری ہستی ہے فقیہانِ جہاں کی محبوب ہے درخشاں ترا اقبال فقیہِ ملت پیکرِ جاں میں کمالاتِ رضا کی تابش تو ہے مجموعۂ اَفضال ، فقیہ ملت ہے مہ و مہر کی مانند رواں تیری حیات جب تلک ہیں یہ مہ وسال فقیہ ملت زرنہیں،لعلِ ہنرڈھلتے ہیں جسکے اندر ہے نرالی تری ٹکسال ، فقیہ ملت اب بھی سیراب ہےگلزارِ معارف تجھ سے فن کے اے چشمۂ سَیَّال ، فقیہ ملت غیرتِ عشقِ رسالت کےبلالِ دوراں واہ کیا ہے ترا إجلال فقیہ ملت عکس تجھ میں نظرآتاہےحسن بصری کا صوفیانہ ہے ترا حال فقیہ ملت دستِ "امجد”نےتراشے ترے فقہی جوہر "حیدر و نوری”کے اے لال فقیہ ملت تیرے کردار کو "ارشد” نے بنایا سِیماب تو ہے اک قائدِ فَعّال ، فقیہ ملت عزتِ بزمِ فقاہت ہے تجلّی تیری دیں کے اے نَیَّرِ خوش فال فقیہ ملت یوں کیا وار”بزرگوں کےعقیدے” لکھ کر نجدیت ہوگئی بے حال ، فقیہ ملت حق کے احقاق میں گذری تری عمرِ نایاب باطلوں کا کیا اِبطال ، فقیہ ملت مرجعِ طائر فن، تیری تصانیف کا باغ ہےثمر بار، ہر اک ڈال ، فقیہ ملت آپ نے کی ہے بڑی ظاہر و باہر تفصیل جن مسائل میں تھا اجمال، فقیہ ملت تیری تحقیق نگاری سے وہابی کے فریب ہوگئے خستۂ و پامال ، فقیہ ملت اسلیے ہے تری ہر بات میں بیحد تاثیر حال جیسا ہے ترا قال ، فقیہ ملت نَو بہ نَو ، تازہ بتازہ ہے لطافت تیری بڑھ رہا ہے ، ترا اقبال فقیہ ملت کہکشاں بن کے منور ہیں ہمیشہ کیلئے تیری سیرت کے خد و خال فقیہ ملت کبھی پژمردہ نہ ہوں تیرےچمن کے "ازہار” رہے شاداب ، تری آل ، فقیہ ملت ذکر آیا تو زباں نور سےمعمور ہوئ یوں ہیں روشن ترے احوال فقیہ ملت کیا تری دولتِ حکمت پہ فریدی لکّھے تو غنی اور میں کنگال ،،، فقیہ ملت از: فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی ، مدینۃ العرفان مسقط عمان 96899633908+

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات