لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کیا ہر فرشتہ قرآن کی تلاوت کرتا ہے ؟ / کیا قرآن کی تلاوت فرشتے بھی کرتے ہیں ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کیا ہر فرشتہ قرآن کی تلاوت کرتا ہے ؟

السلام علیکم ۔ آپ حضرات خیر سے ہیں آپ سے عرض سوال یہ ہیکہ ہر فرشتہ قرآٔن کی تلاوت نہیں کرسکتا کسی نے مجھ سے سوال کیا ہے تو آپ اس کا جواب دیکر شکر یہ کا موقع اٹھائیں آپ کی بہت عین نوازش ہوگی ۔ وعلیکم السلام ورحمة الله تعالى وبركاته باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب: عام فرشتوں کو قرآن مقدس کی تلاوت کی قدرت نہیں دی گئی بلکہ خاص کو دی گئ ہے ۔ لہذا ہر فرشتہ قرآن عظیم کی تلاوت نہیں کرسکتا بلکہ وہی کرسکتا ہے جس کو قدرت دی گئ ہے ۔ اعلحضرت امام اہلسنت رحمہ اللہ تعالی تحریر فرماتے ہیں "فرشتوں کو قرآن عظیم کا بہت شوق ہے اور عام ملائکہ کو تلاوت کی قدرت نہ دی گئ ۔ جب مسلمان قرآن شریف پڑھتا ہے فرشتہ اس کے منہ پر منہ رکھ کر تلاوت کی لذت لیتا ہے”(احکام شریعت ح/۱ ص ۱۱۸/ناشر:امام احمد رضا اکیڈمی صالح نگر بریلی شریف) واللہ تعالی اعلم بالصواب کتبہ محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ خادم دارالعلوم نظامیہ نیروجال راجوری جموں وکشمیر ۲۸/صفر المظفر مطابق ۶/اکتوبر ۲۰۲۱ء الجواب صحيح محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات