لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کیا ناپاک آدمی بھی اذان کا جواب دیسکتا ہے؟ از محمد ارباز عالم نظامی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کیا ناپاک آدمی بھی اذان کا جواب دیسکتا ہے؟

حضرت کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اذان کا جواب صرف پاکی حالت میں دے سکتے ہیں یا ناپاکی کی حالت میں بھی مکمّل تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرما کر شکریا کا موقع دیں المستفتی :صدرالدین مقام بیجناتھ پر سسوا بازار ضلع مهراجگنج اتر پردیش بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیم

الجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب

حالت ناپاکی میں بھی اذان کا جواب دے سکتے ہیں لیکن بہتر و مناسب ہے کہ، اذان کا جواب دینے سے پہلے وضو وغیرہ کرلیں۔ جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے کہ ویجوز للجنب والحاںٔض الدعوات وجواب الاذان ونحو ذلک،، جنبی و حائضہ ،کیلئے دعائیں پڑھنا اور اذان کا جواب دینا اور اُس جیسی چیزیں جائز ہے (فتاوی عالمگیری جلد ۱؂ کتاب الجنایات صفحہ (۳۸) اور حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ، قرآن مجید کے علاوہ اور تمام اذکار کلمہ شریف دُرود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وضو یا کلی کرکے پڑھنا بہتر ہے اور ویسے بھی پڑھ لیا جب بھی حرج نہیں اور انکو چھونے میں بھی حرج نہیں (بہار شریعت حصّہ دوم (۲) حیض و نفاس کے متعلق احکام صفحہ، (۳۷۹) المکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی) واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب کتبـــــہ:محمد ارباز عالم نظــــــامی ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھـــــــــند

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات