لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کیا طالب علم وہابیوں کا رد کر سکتا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ کیا طالب علم وہابیوں کا رد کر سکتا ہے ۔

المستفتی :محمد رضوان احمد اسمعیلی باسمہ تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوہاب اہلسنت وجماعت اور وہابیوں کے درمیان جو اختلاف ہے وہ ایمان و کفر کا اختلاف ہے ۔ لہذا ان طائفۂ ملعونہ کی تردید میں طلبہ ہی کی کیا تخصیص یہ تو جمیع مسلمان عالم کا ایمانی فریضہ ہے ۔ پیشوائے اہل سنت سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی قدس سرہ العزیز ارشاد فرماتے ہیں : جب کوئی گمراہ بددین رافضی ہو یا مرزائی ,وہابی ہو یا دیوبندی وغیرہ خزلھم اللہ تعالی اجمعین مسلمانوں کو بہکائے ۔ فتنہ وفساد پیدا کرے تو اس کا دفع اور قلوب مسلمین سے شبہات شیاطین کا رفع فرض اعظم ہے ۔ (فتاوی رضویہ مترجم جلد 21 صفحہ 256) خود راقم السطور جب دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی میں تخصص فی الفقہ کا طالب علم تھا تو اس وقت ایک نام نہاد اہل حدیث سے رفع یدین کے مسئلہ پر مجلس مباحثہ میں شرکت کرنی تھی میں نے اپنے والد روحانی حضور تاج الفقہا مدظلہ النورانی سے شرکت کی اجازت چاہی ,حضرت نے فرمایا کہ مطالعہ کرکے شرکت کر سکتے ہو ۔ میں اس وقت منتہی درجہ کا طالب علم تھا اگر سائل بھی منتہی درجہ کا طالب علم ہے تو بےشک تردید وہابیہ میں لگا رہے کہ یہ فرض اعظم ہے لیکن اگر سائل ابتدائ درجہ کا طالب علم ہے تو اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ اپنی ساری توجہ اپنی درسی کتابوں کی طرف لگا دے یہ اس کے حق میں زیادہ بہتر ہے ۔ ایک مرتبہ کسی طالب علم نے حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ سے کہا کہ حضور میں آپ کا مرید ہوں مجھے کوئی وظیفہ بتادیں ۔ تو حضور تاج الشریعہ نے فرمایا کہ طالب علم کے لئے سب سے بہتر وظیفہ اس کی درسی کتابیں ہیں لہذا اسی میں توجہ دیا جائے ۔ حاصل کلام یہ ہے کہ اگر طالب علم وہابیوں کا رد بلیغ کرنا چاہے تو شرعا کر سکتا ہے ,اللہ کی بارگاہ سے مستحق اجر و ثواب ہوگا ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب ۔

✍🏽کتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی (کولکاتا)

فاسق کسے کہتے ہیں اور فاسق کے بارے میں کیا حکم ہے؟

مزارات پر حاضری دینا کیسا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی

 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات