دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #687
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
کیا حضور ﷺ ہر محفل میلاد میں تشریف لاتے ہیں ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
6,858
سوال (Question):
کیا حضور ﷺ ہر محفل میلاد میں تشریف لاتے ہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا حضور ﷺ ہر محفل میلاد میں تشریف لاتے ہیں ؟
یہ ضروری نہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر مجالس خیر میں تشریف لاتے ہوں اپنے کرم سے جہاں چاہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لاتے ہیں جیسا کہ حضور مجدد اعظم اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں کہ مجالس خیر میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری اکابر اولیاء نے مشاہدہ فرمائی اور بیان کیا مگر یہ کوئی کلیہ نہیں سرکار کا کرم ہے جس پر ہو جب ہو فتاویٰ رضویہ ج٢٣ ص٧٤٩ اور فتاوی شارح بخاری میں ہے یہ ضروری نہیں کہ ہر میلاد شریف میں تشریف لائیں اپنے کرم سے جہاں چاہیں تشریف لاسکتے ہیں فتاویٰ شارح بخاری ج١ص٤٢٩ اور فتاوی تاج الشریعہ میں ہے کہ یہ کسی کاعقیدہ نہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم میلاد شریف میں ضرور تشریف لاتے ہیں ہاں حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کو قدرت دی گئی ہے جہاں چاہیں اور جب چاہیں تشریف لائیں فتاویٰ تاج الشریعہ ج٢ ص٥٩٣ محمد عابد رضا مصباحی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat