لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کیا حضور ﷺ محفل میلاد میں تشریف لاتے ہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کیا حضور ﷺ محفل میلاد میں تشریف لاتے ہیں؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ بلاشبہ مصطفیٰ جان رحمت ﷺ اپنی امت کے جس فرد پر چاہے خاص کرم فرماتے ہیں اور جس محفل میں چاہے تشریف لاتے ہیں ۔ چنانچہ حضور اعلیٰ حضرت قدس سرہ تنویر کے حوالے سے ارشاد فرماتے ہیں کہ: ” امام خاتم الحفاظ جلال الملة و الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ تنویر میں فرماتے ہیں، قد اخبرنی الثقات من اھل الصلاح انھم شاھدوہ ﷺ مرارا عند القرأة المولود الشریف و عند ختم القرآن و بعض الاحادیث " یعنی مجھے ثقہ صالحین نے خبردی کہ انہوں نے بارہا حضور پرنور ﷺ کو مجلس میلاد شریف و جلسہ ختم قرآن عظیم و بعض احادیث میں مشاہدہ کیا ۔ (فتاویٰ رضویہ ج:١١،ص:۸۲) کتبـــــــــہ : مفتی محفوظ عالم رضوی 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات