صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #2462 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

کیا انتقال کے بعد عورت اپنے شوہر کو دیکھ سکتی ہے ؟

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 6,379

سوال (Question):

کیا انتقال کے بعد عورت اپنے شوہر کو دیکھ سکتی ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

کیا انتقال کے بعد عورت اپنے شوہر کو دیکھ سکتی ہے ؟

سوال: جب شوہر کے انتقال ہونے پر بیوی کا رشتہ منقطع ہوجاتا ہے ، اور اب بیوی شوہر کا دیدار نہیں کرسکتی ۔ پھر بیوی عدت میں کیوں بیٹھتی ہے؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ شوہر کے انتقال ہونے پر بیوی کا رشتہ شوہر کے ساتھ پورے طور پر ختم نہیں ہوتا ہے بلکہ بیوی جب تک عدت میں ہے تب تک یک گونہ یعنی تھوڑا سا رشتہ شوہر کے ساتھ باقی رہتا ہے ، اسی وجہ سے اس کو عدت بیٹھنا پڑتا ہے ۔ قرآن عظیم کا حکم : والذين يتوفون منكم ويذرون ازواجا يتربصن بانفسهن أربعة أشهر وعشرا ۔ یعنی تمہارے شوہر وفات کر جائیں تو تم کو چاہیے کہ چار مہینہ دس دن سوگ کرو ۔ یہ عادت حقیقت میں سوگ اور غم کے لیے ہے کہ شوہر جس کا بیوی کے اوپر بہت بڑا احسان ہے ، وہ محسن اب اس کے پاس سے جاچکا ۔ دوسری بات یہ ہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد اگر وہ دوسری شادی نہیں کرتی تو جنتی ہونے کی صورت میں وہ جنت میں اپنے اسی شوہر کے ساتھ ر ہے گی ، اس سے معلوم ہوا کہ وفات کے بعد بھی عدت میں ایک طرح کا رشتہ باقی رہتا ہے ۔ اور سوال میں یہ جو کہا گیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد عورت شوہر کو نہیں دیکھ سکتی یہ غلط ہے بلکہ عورت اپنے شوہر کو دیکھ سکتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں ۔ والله تعالى اعلم بالصواب کتبــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat