لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کونڈوں کی نیاز کب دلائی جائے ؟ از مفتی غلام مصطفی اسماعیلی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کونڈوں کی نیاز کب دلائی جائے ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت ایک سوال ہے آپ کی بارگاہ میں کی کونڈے کی نیاز کب کیا جائے 22رجب کو یا 15رجب کو تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں؟ سائل: مولانا آخرالزماں فیضی کاجوپاڑہ بوریولی ممبئی ایسٹ۔ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملك الوھاب کونڈے کی نیاز رجب المرجب کی ١٥ تاریخ کو کرنا چاہئے وجہ یہ کہ کونڈے کی نیاز حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ کے نام پر دلائی جاتی ہے اور آپ کے وصال کی تاریخ ١٥رجب المرجب ہے نہ کہ ٢٢رجب ۔ یہ تو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے وصال کی تاریخ ہے اسی لئے شیعہ اس تاریخ میں ان کے وصال کی خوشی میں عید مناتے ہیں اور ازراہ فریب اسے حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ کی نیاز کہتے ہیں سنی حضرات پر لازم ہے کہ وہ شیعوں کی موافقت سے دور رہیں اور ٢٢رجب کے بجائے ١٥ رجب کو حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز دلائیں۔ ایسا ہی فتاوی فقیہ ملت جلد٢ صفحہ٢٦٥ اور ٢٦٦ کتاب الحظر والاباحۃ میں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ: مفتی غلام مصطفی اسماعیلی میرانی خادم جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔ ١٣ رجب المرجب ١٤٤٣ھ مطابق ١٥ فروری ٢٠٢٢ء

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات