صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #1146 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

کفرکی اقسام| کفرکی پانچ قسمیں ہیں

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 7,710

سوال (Question):

کفرکی اقسام| کفرکی پانچ قسمیں ہیں

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

کفرکی اقسام |کفرکی پانچ قسمیں ہیں

(۱) کفرتکذیبی : یعنی انبیاء کرام اوررسل عظام علیہم السلام کو جھوٹاکہنا۔نعوذ باللہ من ذلک {وَ قَالَ الْکٰفِرُوْنَ ہٰذَا سٰحِرٌ کَذَّابٌ } ترجمہ :اور کافر بولے یہ جادوگر ہے بڑا جھوٹا ۔(سورۃ ص:۴) {اِنْ کُلٌّ اِلَّا کَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ } ترجمہ :ان میں کوئی ایسا نہیں جس نے رسولوں کو نہ جھٹلایا ہو تو میرا عذاب لازم ہوا ۔(سورۃ ص:۱۴) ترجمہ ضیاء الایمان:ان قوموں میں سے ہر ایک نے نبیوں کو جھٹلایا، پس میراعذاب ان پر ثابت ہوگیا۔ (۲) اعراضی کفر:رسول اللہ ﷺکی نہ تصدیق کرنااورنہ ہی تکذیب بلکہ اعراض اورروگردانی کرنا۔ {مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَہُمَآ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّی وَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا عَمَّآ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ } ترجمہ :ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے مگر حق کے ساتھ اور ایک مقرر میعاد پر اور کافر اس چیز سے کہ ڈرائے گئے منہ پھیرے ہیں ۔(سورۃ الاحقاف :۳) (۳) کفراستکباری : تکبرکی وجہ سے اللہ تعالی اوراس کے رسول ﷺکاحکم نہ ماننااوراس کو قبول کرنے سے انکارکرناکفراعراضی ہے ۔ {وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِکَۃِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّآ اِبْلِیْسَ اَبٰی وَاسْتَکْبَرَ وَکَانَ مِنَ الْکٰفِرِیْنَ} ترجمہ :اور (یاد کرو)جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے منکر ہوا اور غرور کیا اور کافر ہوگیا۔(سورۃ البقرۃ :۳۴) {قُلْ اَطِیْعُوا اللہَ وَالرَّسُوْلَ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللہَ لَا یُحِبُّ الْکٰفِرِیْنَ} ترجمہ :تم فرمادو کہ حکم مانو اللہ اور رسول (ﷺ)کا پھر اگر وہ منہ پھیریں تو اللہ کو خوش نہیں آتے کافر ۔ ترجمہ ضیاء الایمان: اے حبیب (ﷺ) آپ فرمادیں کہ اطاعت کرواللہ تعالی کی اوررسول اللہ ﷺکی ، پھراگروہ اطاعت سے منہ پھیریں تو اللہ تعالی کافروں کو پسند نہیں فرماتا۔ (۴) کفرارتیابی:یعنی نبی (ﷺ) کے نہ سچے ہونے کایقین ہے نہ کاذب ہونے کابلکہ وہ شک اورترددمیں مبتلاہے ۔ { اِنَّہُمْ کَانُوْا فِیْ شَکٍّ مُّرِیْبٍ } ترجمہ :بیشک وہ دھوکا ڈالنے والے شک میں تھے ۔ (۵)کفرنفاق: یعنی زبان سے اقرارکرے اوردل سے انکارکرے : {وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللہِ وَ بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَمَا ہُمْ بِمُؤْمِنِیْنَ} ترجمہ :اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور پچھلے دن پر ایمان لائے اور وہ ایمان والے نہیں ۔ ترجمہ ضیاء الایمان: کچھ لوگ یہ کہتے ہیںکہ ہم اللہ تعالی پر اورآخرت کے دن پر ایمان لائے ہیں حالانکہ وہ ایمان نہیں لائے۔(سورۃ البقرہ :۸)

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat