بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1330 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
کسی کافر کی موت پر RIP لکھ کر اسٹیٹس لگانا کیسا ہے ؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ کسی کافر کے مرنے پر کچھ مسلم حضرات اپنے موبائل پر اسٹیٹس لگاتے ہیں (RIP ) تو اس طرح کسی کافر کی موت پر اسٹیٹس لگانا یا زبان سے ( ریسٹ ان پیس) کہنا کیسا ہے سائل: حافظ محمد شہباز بن حیات احمد موضع بارکپار ضلع سدھارتھ نگر اتر پردیش۔ الجواب بعون الملک الوھاب R.I.P (rest in peace یعنی امن میں رہے)ایک دعائیہ جملہ ہے، جس کے معنی مرحوم و مغفور کے بنتے ہیں اور کافر کومرنے کے بعد مغفرت کی دعا دینے کو فقہاء نے کفر لکھا ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں جن لوگوں نے کسی کافر کو RIP یعنی Rest In Peace کے الفاظ سے دعا دی یا کسی کافر کے لئے یہ الفاظ لکھے وہ توبہ تجدید ایمان و نکاح کریں۔ علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: "ان الدعاء بالمغفرة للكفار كفر لطلبه تكذيب الله تعالى فيما اخبر به ” اھ ( رد المحتار علی الدر المختار ، ج٢، ص٢٣٦، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلوٰۃ ، دار الکتب العلمیۃ بیروت لبنان) اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمہ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں: "کافر کے لئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کفر خالص و تکذیب قرآن ہے” اھ (فتاوی رضویہ جدید ، ج٢١ ، ص۲۲۸، کتاب الحظر والاباحۃ، رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ گتبہ :محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ