لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
18 ستمبر 2025

کرونا ٹسٹ کرانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں از مفتی محمد نظام الدین قادری

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کرونا ٹسٹ کرانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟ن

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ بحالت روزہ کرونا ٹیسٹ کرانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں ٹوٹے گا ۔ جواب عنایت فرماکر عنداللہ مأجور ہوں. المستفتی محمد عابد علی موتیہاری بہار الجواب بعون الملک الوہاب کرونا ٹسٹ کرانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟ بعض قابل اعتماد ڈاکٹروں کے ذریعہ معلوم ہوا کہ کرونا ٹیسٹ کے لیے لعاب کا نمونہ یا ناک کے اندر روئی کی پھریری ڈال کر تھوڑی سی رطوبت حاصل کی جاتی ہے ۔ اور اس ٹیسٹ میں ایسا نہیں ہوتا ہے کہ باہر سے کوئی چیز ڈال کر جوف میں چھوڑ دی جاتی ہو اس لیے کرونا ٹسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔علامہ محقق علاو الدین حصکفی رحمہ اللہ القوی تحریر فرماتے ہیں: "وَكَذَا لَوْ ابْتَلَعَ خَشَبَةً أَوْ خَيْطًا وَلَوْ فِيهِ لُقْمَةٌ مَرْبُوطَةٌ إلَّا أَنْ يَنْفَصِلَ مِنْهَا شَيْءٌ. وَمُفَادُهُ أَنَّ اسْتِقْرَارَ الدَّاخِلِ فِي الْجَوْفِ شَرْطٌ لِلْفَسَادِ بَدَائِعُ.(درمختار ج٣ص ٣٦٩) علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: "ما دخل فی الجوف ان غاب فیہ فسد، وہو المراد بالاستقرار، وان لم یغب بل بقی طرف منہ فی الخارج، او کان متصلا بشیء خارج لم یفسد لعدم استقرارہ” (رد المحتار ج٣ ص٣٦٩) اور امام اہل سنت اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: روزہ تین باتوں سے جاتا ہے (۱)جماع اگر چہ انزال نہ ہو، اور (۲) مس جبکہ انزال ہو، اور (۳) باہرسے کوئی چیز جوف میں اس طرح داخل ہو کہ باہر اُس کا علاقہ نہ رہے مثلاً ڈورے میں بوٹی باندھ کر نگل لی اور ڈور باہر ہے تو اگر اسے نکال لے گا روزہ نہ جائے گا اور اگر ڈور باہر نہ رہی یا نکالنے میں بوٹی یاا س کا کچھ حصہ جو ف میں رہ گیا تو روز ہ جاتا رہا ،کل ذٰلک منصوص علیہ فی الدرالمختار وغیرہ من الاسفار”(فتاوی رضویہ ج۴ ص۵٨٧) ۔واللہ سبحانہ وتعالی اعلم ۔ کتبہ:محمد نظام الدین قادری: خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی۔بستی۔ یوپی۔ ١٠/رمضان المبارک ١۴۴٢//٢٣/اپریل ٢٠٢١ء

کرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم/ Death In Covid 19

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
فتویٰ ریفرنس: MW-2751 تصدیق شدہ
ٹیگز:
دار الافتاء شرعی رہنمائی و ہیلپ لائن

شرعی مسئلہ یا استفسار کے لیے براہِ راست رابطہ فرمائیں

اگر آپ کو اس فتوے سے متعلق مزید رہنمائی یا کوئی نیا شرعی مسئلہ دریافت کرنا ہو تو دار الافتاء کے ان سرکاری ذرائع سے رجوع فرمائیں:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و تحقیقی مسائل

دیگر شرعی فتاویٰ