دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #2457
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
ڈاکٹر نے پانی استعمال کرنے سے روک دیا تو کیا تیمم کرکے نمازپڑھ سکتا ہے؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
5,796
سوال (Question):
ڈاکٹر نے پانی استعمال کرنے سے روک دیا تو کیا تیمم کرکے نمازپڑھ سکتا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
ڈاکٹر نے پانی استعمال کرنے سے روک دیا تو کیا تیمم کرکے نمازپڑھ سکتا ہے؟
سوال :علماے کرام اس مسئلہ کے متعلق کیا فرماتے ہیں کہ ڈاکٹر نے پانی استعمال کرنے سے روک دیا تو کیا تیمم کرکے نماز وغیرہ پڑھ سکتا ہے ۔ بسم الله الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب: مریض کے لیے تیمم جائز ہونے کے لیے تین صورتیں ہیں ، ان میں سے ایک کا ہونا ضروری ہے ۔ یا تو ظاہر واضح روشن علامت ہو، یا صحیح تجربہ ہو کہ جب جب پانی استعمال کرتا ہے تو مرض بڑھ جاتا ہے یا ماہر مسلمان غیر فاسق ڈاکٹر نے پانی استعمال کرنے سے روک دیا ہو تو ان صورتوں میں تیمم کرکے نماز وغیرہ پڑھ سکتا ہے ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے: ” ولو کان یجدالماء الا انہ مریض یخاف ان استعمل الماء اشتد مرضہ او ابطاء برؤہ تیمم ۔ ویعرف ذلک الخوف اما بغلبۃ الظن عن امارۃ او تجربۃ او اخبارطبیب حاذق مسلم غیر ظاھر فسق کذا فی شرح منیۃ المصلی لابراھیم الحلبی” اھ ملتقطا ۔ (الفتاوی الھندیہ : ج: 1، ص: 28، کتاب: الطھارۃ، باب: الرابع فی التیمم فصل الاول : منھا عدم القدرۃ علی الماء ) واللہ تعالیٰ اعلم ۔ عبدالقادر المصباحی الجامعی کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ مقام مہیپت گنج، ضلع گونڈہ، یو، پی، انڈیا ١٩ ربيع الآخر ١٤٤٣ھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat