بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1904 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
چمڑے کے موزے کے نیچے اونی یا سوتی موزہ پہنا ہو تو مسح کر سکتا ہے یا نہیں؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و ملت اس مسئلہ میں اگر چمڑے کے موزے کے نیچے اونی یا سو تی وغیرہ موزہ پہنا تو اس صورت میں اس چمڑے کے موزے پر مسح کر سکتے ہیں یا نہیں؟ الجوابـــــــــــــــــ اگر چمڑے کے موزے کے نیچے اونی یا سوتی وغیرہ موزہ پہنا ہو تو بھی اس چمڑے کے موزے پر مسح کر سکتے ہیں. غنیہ شرح منیہ میں ہے : وقالا یجوز اذا کان ثخینین لا یشفان فان الجورب اذا کان بحیث لا یجاوز الماء منہ الی القدم فھو بمنزلۃ الادیم والصرم فی عدم جذب الماء الی نفسہ ھو علیہ ای علی قول ابی یو سف ومحمد الفتوی ١ھ ملخصا. (ص 120 فصل فی المسح علی الخفین) اعلی حضرت محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں جو پائتابے ان تینوں وصف مجلد منعل ثخین سے خالی ہو ان پر مسح بالاتفاق ناجائز ہے. ہاں اگر ان پر چمڑا منڈھ لیں یا چمڑے کا تلا لگا لیں تو بالاتفاق صاحبین کے نزدیک مسح جائز ہوگا اور اسی پر فتویٰ ہے ( فتاوی رضویہ صفحہ 32 جلد دوم) و اللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی محمد حسین الرضوی الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ