لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

پیر طریقت کون لکھ سکتا ہے از مفتی صدام حسین فیضی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پیر طریقت کون لکھ سکتا ہے

مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ پیر طریقت کون لکھ سکتا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی مولانا جعفر القادری ناظم بستوی یوپی انڈیا۔ بسم ﷲ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب فتاوی رضویہ میں ہے: "حسب تصریح ائمہ کرام پیر میں چار شرطیں لازم ہیں (١) سنی صحیح العقیدہ ہو۔ (٢) علم دین بقدر کافی رکھتا ہو۔ (٣) کوئی فسق اعلانیہ نہ کرتا ہو۔ (٤) اس کا سلسلہ حضور اقدس صلی ﷲ تعالی علیہ وآلہ وسلم تک صحیح اتصال کے ساتھ ملا ہو۔” اھ (ج٢٦ ، ص٥٦٨، رضا فاؤنڈیشن لاہور) جس میں مذکورہ بالا چاروں شرائط موجود ہوں اسے پیر طریقت لکھنا روا ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات