بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-625 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پردھان بغیر کام کروائے مزدوروں کے کارڈ میں حاضری لکھ دیتا ہے اور جو سرکاری رقم آتی ہے اس کا استعمال کرتا ہے ایسا کرنا ؟
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے ميں حکومت کے جانب سے جاری کردہ لیبرکارڈ یعنی مزدور کارڈ جس کے زریعے کام کرنے پر مزدور کو اس کی مزدوری اس کے بینگ اکاؤنٹ میں جمع کر دیا جاتا ہے مگر آج کل گاؤں کا وارڈ ممبر یا پردھان بغیر کام کروائے مزدوروں کے کارڈ میں حاضری لکھ دیتا ہے اور مزدور سے یہ کہتا ہے دس ہزار روپے تمہارے بینک کھاتے میں آئے گا جس میں سے ایک ہزار روپے تمہارا اور نوہزار روپے ہم کو دینا ہوگا کیا یہ ایک ہزار روپے مزدور کا لینا اور نو ہزار روپے پردھان کا لینا جائز ہوگا؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔۔ الجواب یہ سراسر دھوکہ اور فراڈ ہے جو کہ شرعاً حرام ہے۔ واللہ اعلم بالصواب کتبہ : مفتی محمد کامران عطاری مدنی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ