لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

ٹیچرس ڈے (Teachers Day )منانا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ٹیچرس ڈے (Teachers Day )منانا کیسا ہے ؟

مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ یوم اساتذہ منانا جائز ہے یا نہیں؟ المستفتیہ: عالمہ منتشاء بانو الہ آباد یوپی انڈیا۔

الجواب بعون الملک الوھاب

جائز ہے کہ اس میں اساتذہ کی تعظیم اور ان کے احسان کا شکریہ ادا کرنا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ان کا مقام بڑا ہے فتاوی رضویہ میں بحوالہ التیسیر بشرح جامع الصغیر ہے: "من علم الناس ذاک خیراب ذا ابوالروح لاابوالنطف” اھ (ج١٩، ص٤٥١، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) یعنی استاد کا مرتبہ باپ سے زیادہ ہے کہ وہ روح کا باپ ہے، نہ نطفہ کا، اسی میں ہے: ” عالم دین ہر مسلمان کے حق میں عموماً اور استاد علم دین اپنے شاگرد کے حق میں خصوصا نائب حضورپرنورصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم ہے” اھ (فتاوی رضویہ جدید ، ج٢٣، ص٦٣٩، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے: "یوم اساتذہ منانا جائز ہے خواہ وہ کسی بھی تاریخ میں ہو کہ اس میں اساتذہ کی تعظیم اور ان کے شکر و احسان کی بجا آوری ہے اور اپنے استاد کی تعظیم جس طرح بھی کی جائے درست اور جائز ہے ” اھ (ج٢، ص٢٨٠، کتاب الحظر والاباحۃ، مطبوعہ شبیر برادرز لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ ١٧صفر المظفر ١٤٤٥ھ مطابق ٤ اکتوبر ٢٠٢٣ء

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات