بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1621 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
نماز کے بعد مصلے کا کونہ موڑنا کیا ضروری ہے؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ : کیافرماتے ہیں علماکرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ بعض لوگ نماز پڑھنےکے بعد جائے نماز کے کنارے کو موڑ دیتےہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کرنے سے شیطان اس پر نمازنہیں پڑھتا اس کی کیاحقیقت ہے؟ سائل قاری ثقلین ضلع جھنگ *وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ* الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب* (نماز پڑھنے کے بعد مصلے کو پورا ہی لپیٹ دینا اچھا ہے، لیکن یہ خیال کرناکہ مصلےکو اگرنا موڑا توشیطان اس پرنمازپڑھےگا اس کی کوئ حقیقت نہیں ہے: (صدرالشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ تحریر فرماتے ہیں ، نماز پڑھنے کے بعد مصلے کو لپیٹ کر رکھ دیتے ہیں یہ اچھی بات ہے کہ اس میں زیادہ احتیاط ہے مگر بعض لوگ صرف جاۓ نماز کا کونا موڑ دیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ایسا نہ کرنے میں اس پر شیطان نماز پڑھے گا یہ بے اصل ہے *(بہار شریعت حصہ16صفحہ499-مکتبۃ المدینہ کراچی*) *(تفہیم المسائل میں ہے)* شریعت میں اس کی کوئ ممانعت نہیں ، جائےنمازکوبچھاہواچھوڑسکتےہیں ،البتہ اگراحتیاطاًلپیٹ کررکھاجائےکہ اس پرکسی کےناپاک قدم نہ پڑیں توکوئ حرج نہیں ہے: *(تفہیم المسائل جلد1صفحہ173مطبوعہ ضیاءالقرآن*) *واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ* کتبــــــــــــــــــــــہ :ابورضا محمدعمران عطاری مدنی عفی عنہ
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ