لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

نماز کی قرات میں ایاک نستعین میں زبر کو کھینچ کر پڑھ دیا الف کے مانند ہو گیا تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

نماز کی قرات میں ایاک نستعین میں زبر کو کھینچ کر پڑھ دیا الف کے مانند ہو گیا تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ اگر کسی نے نماز کی قرات میں ایاک نستعین میں زبر کو کھینچ کر پڑھ دیا الف کے مانند ہو گیا تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟ بینوا وتوجروا . الجوابــــــــــــــــــــــــ جس شخص نے نماز کی قرات ایاک نستعین میں ضمیر منفصل کے زبر کو کھینچ کے پڑھ دیا کہ وہ الف کے مانند ہو گیا تو اس کی نماز ہو جائے گی کیونکہ یہاں الف کی زیادتی سے معنی میں کوئی تغیر واقع نہیں ہے. اس باب میں قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ اگر ایسی غلطی ہوئی جس سے معنی بدل جائے تو نماز فاسد ہو جائے گی ورنہ نہیں اور اگر اعرابی غلطی ایسی ہو جس سے معنی بدل جائے تو نماز فاسد نہ ہو گی جیسے وانھی عن المنکر میں ر کے بعد ی کی زیادتی ہے اس کے باوجود بھی نماز فاسد نہیں ہوئی کہ تغیر معنی نہیں ہے. فتاوی ہندیہ میں ہے وان غير المعنى تفسد صلاته عند عامۃ المشايخ . ومنها زياده حرف ان زاد حرفا فان كان لا يغير المعنى لا تفسد صلاته عند عامۃ المشايخ نحو اين يقرا وانهى عن المنكر بزياده الیائ هكذا في الخلاصہ. ١ھ ملخصا (جلد ١ ص 79) والله تعالى اعلم ۔ ماخوذ از فتاویٰ مرکز تربیت افتاء ،قراءت کا بیان صفحہ 169

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات