دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1262
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
نماز عشاء کا وقت کب تک ہوتا ہے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
13,560
سوال (Question):
نماز عشاء کا وقت کب تک ہوتا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
نماز عشاء کا وقت کب تک ہوتا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عشاءکی نماز کا ٹائم کب تک ہوتاہے اور اذان فجر سے پہلے عشاء پڑھ لی تو کیا نماز ہوجائے گی؟ سائلہ : بنت احسان کشمیر اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ نمازِ عشاء کا وقت فجر کا ٹائم شروع ہونے سے پہلے تک ہے، اور نمازِ فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے آپ نے نمازِ عشاء پڑھ لی ہو تو ادا ہی ہوگی قضاء نہیں ہوگی، لیکن نمازِ عشاء میں آدھی رات سے زیادہ تاخیر کرنا مکروہ ہے ۔ (فتاویٰ رضویہ میں ہے، کہ عشاء کا وقت طلوعِ فجر صادق تک ہے اور وقتِ مستحب آدھی رات سے پہلے پہلے۔ یہ تمام اوقات درجات شمس ودرجات عرض البلاد کے اختلاف سے مختلف ہوتے رہتے ہیں، ان کے لئے ایک وقتِ معین بتانا ممکن نہیں- (فتاویٰ رضویہ جلد5صفحہ153- رضا فاؤنڈیشن لاہور) (بہار شریعت میں وقت عشاء کے متعلق ہے، کہ غروب سپیدی(سفیدی) مذکور سے طلوع فجر تک ہے، اس جنوباً شمالاً پھیلی ہوئی سفیدی کے بعد جو سفیدی شرقاً غرباً طویل باقی رہتی ہے، اس کا کچھ اعتبار نہیں ، وہ جانب شرق میں صبح کاذب کی مثل ہے (بہار شریعت حصہ3 صفحہ451- مکتبۃ المدینہ) واللہ اعلم عزوجل و رسولہ اعلم ﷺ کتبـــــہ:ابورضا محمد عمران عطاری عفی عنہ متخصص فی الفقہ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat