بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-662 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
میں قرآن شریف کو نہیں مانتی ایسا کہنے والی کے لئے کیا حکم ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید اور بکر کے درمیان زمین کے سلسلے میں جھگڑا ہوا یہاں تک کہ زید نے یہ کہا کہ اگر اپ کو یقین نہیں ہے تو میں قران شریف بھی اٹھانے کو تیار ہوں۔ اتنے میں بکر کی بیوی جو وہیں پر تھی اس نے کہا میں قران شریف کو نہیں مانتی،دریافت طلب امر یہ ہے کہ بکر کی بیوی جس نے یہ جملہ کہا اس پر شریعت کے اعتبار سے کیا حکم ہے؟ جواب بکر کی بیوی کو کلمہ پڑھا کر اسے اعلانیہ توبہ اور استغفار کرایا جائے اور اس کا نکاح پھر سے پڑھایا جائے ۔تاوقتیکہ یہ ساری باتیں وہ نہ کرے اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے ـ۔واما ینسینک الشیطن فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظالمین ۔ پارہ سات رکوع 14 واللہ تعالی اعلم کتبہ : جلال الدین احمد امجدی ۱۴ ذوالقعدہ ،۱۴۱۸ ھ
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ