لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

مسجد میں نیا چپل پہن کر جانا کیسا ہے ؟ از مفتی صدام حسین فیضی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مسجد میں نیا چپل پہن کر جانا کیسا ہے ؟

سوال :حضرت مسجد میں نیا چپل پہن کر کام کر سکتے ہیں یانہیں جبکہ مستری کو کام کرنے میں بڑی پریشانی ہورہی ہے پیر کٹ جارہا ہے تو نیاچپل پہن سکتے ہیں یانہیں ۔ بتادیجئے بڑی مہربانی ہوگی۔ سایل : سرتاج الجواب-بعون الملک الوھاب- صورت مستفسرہ میں چپل پہن کر مسجد میں جانا جائز ہے ۔ ہاں بلاضرورت نہ چاہئے کہ بے ادبی و مکروہ تحریمی ہے۔ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:” مسجد میں جوتا یا لکڑی لانے میں حرج نہیں "اھ ( فتاوی امجدیہ جلد١ صفحہ٢٦٥ باب احکام المسجد) حضور اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں:” ائمہ دین نے تصریح فرمائی کہ استعمالی‌ جوتیاں پہنے ہوئے مسجد جانا بے ادبی ومکروہ ہے ۔ امام برہان الدین صاحب ہدایہ کتاب التجنیس والمزید پھر علامہ بحر بحرالرائق میں فرماتے ہیں:قدقیل دخول المسجد متنعلا من سوء الادب ردالمحتارمیں عمدۃ المفتی سے ہے:دخول المسجد متنعلا من سوء الادب فتاوی سراجیہ و فتاوی عالمگیریہ میں ہے:دخول المسجد متنعلا مکروہ مولی علی کرم اﷲ تعالی وجہہ دوجوڑے رکھتے تھے استعمالی جوتاپہن کردروازہ مسجد تک تشریف لاتے پھر دوسراجوڑا پہن کرمسجد میں جاتے ” اھ ( فتاوی رضویہ جدید جلد ٧ صفحہ ٣١٧ کتاب الصلاۃ، باب مکروہات الصلاۃ ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ : گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ خادم میرانی دار الافتاء

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات