دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #2340
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
مسجد میں حرام چیز لے جانا کیسا ہے ؟ / مسجد کے مسائل
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
10,583
سوال (Question):
مسجد میں حرام چیز لے جانا کیسا ہے ؟ / مسجد کے مسائل
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مسجد میں حرام چیز لے جانا کیسا ہے ؟
زید اور بکر میں کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا ہے، بکر کسی غلط کام میں پکڑا گیا تو زید نے کہا کہ اگر بکر کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا تو ہم خود حرام کو کاٹیں گے اور حرام کے ساتھ مسجد میں داخل ہوں گے دیکھتے ہیں کون ہم کو کیا کرتا ہے۔ لہذا زید پر کیا شریعت کا حکم صادر ہوگا؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــمسجد میں حرام چیز لے جانا
غرور و تکبر بھی ناجائز ہے اور مسجد میں حرام و ناپاک چیز لے جانا بھی ناجائز ہے زید نے تکبر آمیز بات کہی ، اور مسجد کو ناپاک و حرام چیز سے آلودہ کرنے کا ارادہ کیا یہ بہت قبیح ہے اس پر لازم ہے کہ اس سے باز رہے ۔ در مختار میں احکام مساجد کے بیان میں ہے : ویمنع منہ ، وکذا کل موذ ولو بلسانہ ۔ واللہ تعالی اعلم کتبـــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat