بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2469 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مرے ہوئے آدمی کا فوٹو رکھا تو گناہ رکھنے والے کا ہے یا پھر جس کی تصویر؟
الجوابــــــــــــــــــــــ ادب و احترام سے فوٹو رکھنا حرام و گناہ ہے ۔ رہ گئی یہ بات کہ گناہ مردے اور رکھنے والے میں سے کس پر ہوگا تو اس میں تفصیل ہے ، اگر اس آدمی نے اپنی مرضی سے کھنچوایا تھا اور وہ اس پر راضی تھا کہ اس کی تصویر رکھی جائے اور اس کے فوٹو کی حفاظت کی جائے ،تو فوٹو کھنچوانے کا گناہ اور رکھوانے کا گناہ مردے کے اوپر گا اور عزت سے تصویر رکھنے کا گناہ رکھنے والے پر ہوگا ۔ اور اگر مردہ اس سے راضی نہیں تھا کسی نے کھینچ لیا ہے اور اپنے پاس رکھے ہوئے ہے تو اس صورت میں فوٹو کھینچنے اور اس کو حفاظت سے رکھنے کا گناہ صرف اس آدمی پر ہوگا جس نے اس کا فوٹو کھینچا اور احترام کی جگہ رکھا، مردے پر کوئی گناہ نہیں ہوگا ۔ واللہ تعالی اعلم کتبــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ