مردوعورت کے لیے جھولا جھولنا کیسا ہے ؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اگر جھولا راستے پر نہ ہو بلکہ گھر میں ہو تو مردوں کے لیے کوئی حرج نہیں اور اگر وہاں کوئی نامحرم (اجنبی مرد) نہ ہو تو عورتوں کے لیے بھی جائز ہے بلکہ بعض امراض میں جھولا جھولنا مفید ہوتا ہے ۔ چنانچہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ : "مجھے اپنے نکاح کی کوئی خبر نہ تھی, میں اپنے مکان میں جھولا جھول رہی تھی کہ میری ماں مجھ کو اٹھا کر لے گئیں ". (سنن ابو داؤد کتاب الایمان حدیث نمبر 4937جلد 4 صفحہ 370 مُلَخَّصاًداراحیاء التراث العربی ) اسی طرح سیدی اعلحضرت امام احمدرضا خان رضی اللہُ عنہ سے سوال ہوا کہ تفریحا جھولا جھولنا کیسا ہے ؟ تو آپ نے یوں جواب ارشاد فرمایا کہ : "شارعِ عام پر نہ ہو, مکان میں ہو کچھ حرج نہیں, یہ تو بدن کی ریاضت ہے , بعض امراض میں اَطِبَّا (یعنی ڈاکٹر ) مفید بتاتے ہیں "۔ (ملفوظات اعلحضرت حصہ چہارم صفحہ 459 مکتبۃ المدینہ کراچی ) واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ : ابو اسید عبیدرضامدنی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2578 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ
متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات
ایسی کمپنی میں کام کرنا جہاں شراب کا کوئی کام ہوتا ہو کیسا ہے ؟
میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں جہاں کھلونے، کپڑے، جوتے، مکینک کے اوزار، گھریلو استعمال کی مشینیں اور شراب وغیرہ اسٹور کی جاتی ہیں...
فاسق کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم از علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک گاؤں میں امامت کرتا ہے کبھی کبھی ایک مشت...
عدت کے دوران رجوع نہیں کروں گا اس شرط پر طلاق دیا تو کون سی طلاق واقع ہوگی از علامہ کمال احمد نظامی علیمی
حضرت مفتی صاحب قبلہ دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی یوپی. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ زید نے اپنی بیوی کو ان الفاظ میں طلاق دی کہ...