لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

مردے کو دفن کرنے کے بعد چالیس قدم چل کر دعا مانگنا ضروری ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مردے کو دفن کرنے کے بعد چالیس قدم چل کر دعا مانگنا ضروری ہے؟

الجواب بعون الملک الوھّاب میت کو دفن کرنے کے بعد اس کے لئے دعائے مغفرت کرنا تو کسی بھی وقت جائز ہے چالیس(40)قدم چل کر دعا کرنا لازم و ضروری نہیں ہے- (سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سوال ہوا کہ قبر سے چالیس قدم جاکر دعا مانگنا کیسا؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ دعا مانگنا ہر وقت جائز ہے اور چالیس قدم کی خصوصیت بلاوجہ- (فتاویٰ رضویہ جلد9، صفحہ615- مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) (فتاویٰ رضویہ جلد5 میں ہے، کہ دفن کے بعد دعا سنت ہے۔ امام محمد بن علی حکیم ترمذی قدس سرہ الشریف دعا بعد دفن کی حکمت میں فرماتے ہیں، کہ نماز جنازہ بجماعت مسلمین ایک لشکر تھا کہ آستانہ شاہی پر میت کی شفاعت وعذر خواہی کے لیے حاضر ہُوا اور اب قبر پر کھڑے ہوکر دُعا، یہ اس لشکر کی مدد ہے کہ یہ وقت میت کی مشغول کاہے کہ اُسے اُس نئی جگہ کا ہول اور نکیرین کا سوال پیش آنے والا ہے، سیدی اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں، میں گمان نہیں کرتا کہ یہاں استحبابِ دعا کا عالَم میں کوئی عالِم منکر ہو- (فتاویٰ رضویہ جلد5،صفحہ661- مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن،لاھور) واللہ اعلم عزوجل و ر سولہ اعلم ﷺ

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات