لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

مردار جانور کی ہڈی اور سینگ خریدنا بیچنا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مردار جانور کی ہڈی اور سینگ خریدنا بیچنا کیسا ہے ؟

سوال : ہمارے یہاں مسلم حضرات بھی مردار حلالی جانور کی ہڈی وسینگ خریدتے بیچتے ہیں کیا یہ درست ہے؟ بینوا توجروا الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بعون الملک الوھاب مردار جانور کی ہڈی اور سینگ خریدنا بیچنا جائز ہے ۔ بہار شریعت جلد یازدہم ص ٩٠ پر ہے مردار کا پٹھا،بال، ہڈی، چونچ ، کھر اور ناخن ان سب کو بیچ بھی سکتے ہیں اور کام میں بھی لا سکتے ہیں ۔ ہاتھی کے دانت اور ہاتھی کو بھی بیچ سکتے ہیں اس کی چیزیں بنی ہوئی استعمال کرسکتے ہیں ۔ اور اسی طرح درالمختار جلد چہارم جو صفحہ نمبر ١١٤ میں بھی ہے ۔ وھو سبحانہ و تعالی ورسولہ اعلم ۔ کتبـــــــــــــــہ: مفتی جلال الدین احمد الامجدی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات