لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

لقمہ دینے کے بجائے اونہوں اونہوں اونہوں کہا تو نماز ہوگی یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

لقمہ دینے کے بجائے اونہوں اونہوں اونہوں کہا تو نماز ہوگی یا نہیں؟

سوال : زید تراویح پڑھا رہا ہے اور پیچھے مقتدیوں میں حافظ بکر جو کی نابینا ہے. زید نے غلط پڑھا اور بکر نے لقمہ دینے کے بجائے اونہوں اونہوں اونہوں کہا. نماز ختم ہونے کے بعد بکر سے پوچھا گیا کہ آپ نے لقمہ کیوں نہیں دیا تو بکر نے جواب دیا کہ اگر میں لقمہ دیتا اور زید لقمہ نہ لیتا تو میری نماز خراب ہو جاتی تو کیا بکر کی نماز ہوگی یا نہیں؟بینوا و توجروا. الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ صورت مسؤلہ میں اگر واقعی امام نے ایسی غلطی کی جس سے معنی میں فساد واقع ہو تو کسی کی بھی نماز نہ ہوئی اور اگر مفسد معنی نہ ہو تو سواے بکر کر کے سب کی نماز ہو جائے گی. مگر ختم قرآن کی سنت ادا کرنے کے لیے بعد کی رکعت میں قراءت کا اعادہ کر لے. نماز میں آہ و آف وتف وغیرہ کہنا بھی مفسد نماز ہے چہ جائیکہ اونہوں اونہوں اونہوں یا کلام وغیرہ کرے. غنیۃ المستملی میں ہے ” وان کان من وجع او مصیبۃ یقطعھا آہ واف او تف ” ١ھ ملخصا (صفحہ ٤٣٧) اور بعد نماز تراویح استفسار کیے جانے پر اس کا یہ کہنا کہ زید لقمہ نہ لیتا تو میری نماز خراب ہو جاتی صحیح نہیں کہ بہار شریعت میں صدر الشریعہ علیہ الرحمہ والرضوان رقم طراز ہیں ” کہ امام کو لقمہ دینا اور امام کا لقمہ لینا مفسد صلاۃ نہیں ضرورۃ اسے جائز رکھا گیا ہے. ہدایہ میں ہے ” ان فتح على امامه لم يكن كلاما استحسانا ولو كان الامام انتقل الى آيۃ اخرى تفسد صلاۃ الفاتح وتفسد صلاۃ الامام لو اخذ بقوله لوجودالتلقين والتلقن من غير ضرورۃ "١ھ ملخصا. (ج١ صفحہ ١١٦) واللہ تعالی اعلم ۔ کتبــــــــــہ :مفتی شمس الدین علیمی الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات