بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1934 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
قعدہ اخیرہ کے بعد اگر سہو ہوا تو سجدہ سہو کس طرح کرے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــ قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھنے کے بعد اگر ایسا سہو ہوجائے جس سے سجدہ سہو لازم ہو تو بیٹھ کر بغیر تحیات پڑھے ایک طرف سلام پھیرے اور سجدہ سہو میں جائے اور پھر تشہد اور درود شریف اور دعائے ماثور پڑھ کر سلام پھیر کر نماز سے باہر ہو۔فتاوی رضویہ کے درج ذیل سوال وجواب سے اس مسئلہ کی وضاحت ہوتی ہے۔ ” مسئلہ: قعدہ اخیرہ کے بعد گمان ہوا کہ یہ قعدہ اولی تھا، کھڑا ہو گیا اور قبل سجدہ کے یاد آگیا تو اب عود کرکے دوبارہ التحیات پڑھ کر سجدہ سہو میں جائے یا ویسے سجدہ کو چلاجائے؟ بینوا توجروا۔ الجواب : عود کرکے بیٹھنا چاہئے اور معاً سجدہ سہو میں چلا جائے، دوبارہ التحیات نہ پڑھے۔ فی الدرالمختار: "وان قعد فی الرابعۃ مثلا قدر التشھد ، ثم قام، عاد وسلم ، ولوسلم قائما صح۔” ردالمحتار میں ہے: "(قولہ ثم قام) : ای ولم یسجد ۔ (قولہ عاد وسلم) ای : عاد للجلوس، وفیہ اشارۃ الی انہ لا یعید التشھد، وبہ صرح فی البحر، قال فی الامداد، والعود للتسلیم جالسا سنۃ؛ لان السنۃ التسلیم جالسا۔” (فتاوی رضویہ ج٣ ص ٦٣٣) واللہ سبحانہ وتعالی اعلم کتبہ: محمد نظام الدین قادری: خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔ یوپی۔ ٢٩/جمادی الآخرہ ١۴۴٣ھ//٣١/جنوری ٢٠٢٢ء
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ