لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

قرآن کریم کا اردو یا فارسی ترجمہ سننے کا کیا حکم ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

قرآن کریم کا اردو یا فارسی ترجمہ سننے کا کیا حکم ہے؟

سوال:- کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں اگر کوئی شخص قرآن کا اردو یا فارسی ترجمہ پڑھ رہا ہو تو اسکا سننا کیا ہے؟ باسمه تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوهاب: قرآن نام ہے اس نظم کا جو معنی پر دلالت کرے صرف معنی کا نام نہیں اگر چہ وہ معنی عربی زبان میں ہی ہوں اس کو قرآن نہیں کہا جائے گا لہذا جب وہ قرآن نہیں تو قرآن کریم کو سننے کے جو احکام ہیں ہیں (مثلا جب بلند آواز سے قرآن پڑھا جائے تو تمام حاضرین پر سننا فرض ہے جب کہ لوگ سننے کی غرض سے حاضر ہوں ورنہ ایک کا سننا کافی ہے)وہ ترجمہ قرآن کے لیےنہیں ہوں گے . حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی رحمه الله رقمطراز ہیں: "قرآن نام ہے "النظم الدال علی المعنی " کا جیسا کہ ائمہ نے تصریح فرمائی ہے صرف معنی کا نام قرآن نہیں یعنی اگر وہ معنی دوسرے الفاظ میں ادا کئے جائیں تو اس عبارت کو قرآن نہیں کہیں گے اگر چہ وہ عربی ہی عبارت ہو- پس جبکہ عربی عبارت جو اس نظم کا غیر ہو اگر چہ مطلب اس کا یہی ہے قرآن نہیں-تو فارسی اردو انگریزی کیوں قرآن ہوسکیں،ملتقطا”(فتاوی امجدیہ ج۱ ص۹۶) حاصل یہ ہے کہ قرآن کا اردو یا فارسی ترجمہ قرآن نہیں ہے لہذا اسکا سننا بھی واجب نہیں ہے . واللہ تعالی اعلم بالصواب . کتبہ: محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ المتخصص فی الفقہ الاسلامی بدار العلوم العلیمیہ الجواب صحیح : محمد اختر حسین قادری خادم افتا ودرس دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات